26 اپریل 2015 - 05:21
صوبہ الانبار میں خود کش حملے میں پندرہ افراد جاں بحق

عراق کے صوبہ الانبار میں ہونے والے خود کش حملے میں کم سے کم پندرہ افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تین خود کش حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی تین گاڑیاں، اردن سے ملحق طربیل گذرگاہ پر دھماکے سے اڑا دیں جس کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور بائیس زخمی ہوگئے، جبکہ اطراف کی عمارتوں اور ایک چیک پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے- صوبہ الانبار کے الرمادی شہر سے خبریں ملی ہیں کہ الرمادی کے مضافات میں فوج اور داعش دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں بارہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں- عراقی وزارت دفاع نے سنیچر کو اعلان کیا کہ شہر فلوجہ کے قریب الناظم الثرثار علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر عراقی ہیلی کاپٹروں کے حملوں میں پچاس داعش دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں- دوسری طرف داعش نے اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بیک وقت فوج اور رضاکار فورس کے ترپن جوانوں کے سر قلم کر دیئے- بغداد آپریشنل کمانڈ نے اس علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے لئے اپنی فورس وہاں بھیجی ہے-

.......

/169